7

رفح پربھرپور فوجی حملہ ضرور کریں گے ، تاریخ طے کرلی، اسرائیلی وزیراعظم

[ad_1]

اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی کی تاریخ نہیں بتائی:فوٹو:فائل

اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی کی تاریخ نہیں بتائی:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ طے کر لی ہے۔ رفح پر حملہ ضرور کیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ رفح پر حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

رفح شہر غزہ کے اجنوب میں مصرکی سرحد کے ساتھ واقع ہے جس میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں جو غزہ پر گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  امریکا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے۔ امریکی محکمہ  خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو گا اورخود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں