6

غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

[ad_1]

عالمی ادارے نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھادیا

عالمی ادارے نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھادیا

شمالی غزہ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس پر عالمی ادارے نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے بتایا کہ اس کی ایک گاڑی شمالی غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی تھی جب اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

لیکن یونیسیف نے نہ ہی نقصان کی تفصیل بتائی نہ ہی یہ بتایا کہ کس نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی البتہ اتنا ضرور کہا کہ اس نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔

یونیسیف نے ایکس پر لکھا “انتہائی افسوس کی بات ہے جان بچانے والی امداد کی فراہمی میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے تک انسانی امداد ضرورت مند لوگوں تک نہیں پہنچ سکتی۔”

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں عالمی اداروں کی کارکنوں کو بھی بے دریغ نشانہ بناتی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھی غزہ میں خوراک فراہم کرنے والے ادارے ورلڈ کچن کے قافلے پر میزائل حملوں میں متعدد امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں