7

ایرانی حملے کا ڈر؛ جوبائیڈن کا اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کا اعلان

[ad_1]

ہم اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، امریکی صدر

ہم اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، امریکی صدر

  واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے خبردار کیا کہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران بدلہ لینے کی دھمکی دے رہا ہے، ایسے میں ہم اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیلی حملہ؛ پاسداران انقلاب کا کمانڈر ہلاک

انہوں نے کہا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتایا، ہم اسرائیلی سلامتی کے لیے ایران اور اس کے آلہ کاروں سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت متعدد ایرانی سفارت کار ہلاک ہوگئے۔ ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں