8

حملے کا خدشہ، اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کے عملے پرپابندیاں عائد

[ad_1]

ایران نے شام میں سفارتخانے پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کا کہا ہے:فوٹو:فائل

ایران نے شام میں سفارتخانے پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کا کہا ہے:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اپنے سفارت خانے کے ملازمین پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

عملے کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ  مقبوضہ بیت المقدس ، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان عوامل پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن  ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں