[ad_1]
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ہونے کے باعث مسافر بس درخت سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 6 طالبعلم ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول بس میں 30 کے قریب بچے سوار تھے۔ تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
امدادی کاموں کے دوران 26 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حیران کن طور پر عید کی تعطیلات کے باوجود نجی اسکول کھلا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفیکٹ 2018 میں ختم ہوچکا تھا اور ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ ہریانہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
[ad_2]
Source link