[ad_1]
مسقط: عمان میں مسلسل ہونے والی شدید بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جس میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں جو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے عمان کے شمال اور مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔
عمان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے معمولاتِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے جب کہ کسی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیلابی ریلہ مرکزی شاہراہ پر آگیا اور درجنوں گاڑیوں کو بہا لے گیا داخل ہوگیا جس میں ایک اسکول کی بس بھی شامل ہے۔ بعد ازاں ان گاڑیوں سے درجن سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عمان میں شدید بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
[ad_2]
Source link