[ad_1]
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا جب کہ سسرالیوں نے بھی مار پیٹ کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں امریتا نامی خاتون نے ساتھ سوئے ہوئے شوہر آشیش رائے پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا۔ بری طرح جھلس جانے کے باعث اُسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
آشیش رائے نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی نے اپنے بھائی کی عیادت کے لیے چلنے کو کہا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو اُس نے رات سسرال میں ہی رکنے کی ضد کی۔
آشیش کے بقول جب میں سو گیا تو امریتا باورچی خانے سے کھولتا ہوا پانی لائی اور مجھ پر ڈال دیا۔ یہ پانی اس کی بھابھی نے چولہے پر رکھا تھا۔ جب میں زخموں کی وجہ سے چیختے ہوئے باہر بھاگا تو سسر نے پکڑ لیا۔
آشیش نے مزید بتایا کہ سسر اور سالے نے مل کر مجھے مارا پیٹا۔ بڑی مشکل سے میں اپنی جان بچاکر اسپتال پہنچا۔
پولیس نے آشیش کی بیوی، سسر اور سالے کو گرفتار کرلیا۔ بیوی امریتا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر آشیش کے دوسری خاتون سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔
[ad_2]
Source link