[ad_1]
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی بیٹی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اداکارہ کنگنا رناوت پر کڑی تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی کے بیانات کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت پر توجہ دیتی ہے۔
پریانکا گاندھی نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دوں بلکہ میں ان کا شکریہ ادا کر رہی ہوں کہ وہ ہمارے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کنگا رناوت ریاست ہماچل پردیش میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہی ہیں اور اپنی تقاریر میں کانگریس اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
پریانکا گاندھی بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں اور اس وقت سیاست میں کافی متحرک ہیں۔
[ad_2]
Source link