10

اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل

[ad_1]

امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے:فوٹو:فائل

امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع سے متعلق فیصلے خود کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔

ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں