[ad_1]
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں مینڈھے نے معمر میاں بیوی کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔
نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا دیہی ویسٹ آکلینڈ میں اپنے گھر سے جڑے ایک اصطبل میں مردہ پایا گیا۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 80 سال سے زائد تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے ساتھ رہتے تھے جب کافی دیر تک بیٹے نے انکی آواز نہیں سنی تو وہ انکو ڈھونڈتا ہوا اصطبل پہنچا جہاں وہ مردہ حالت میں تھے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مینڈھا بھی وہیں موجود تھا۔
پولیس نے مینڈھے کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم خطرے کو بھانپتے ہوئے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
[ad_2]
Source link