13

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ

[ad_1]

بھارتی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے:فوٹو:فائل

بھارتی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (پارلیمنٹ) کی 102 سیٹوں کے لیے 21 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

جن ریاستوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا ہے ان میں تامل ناڈو، راجھستان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ارونا چل پردیش، میگھیالہ ،میزو رام اور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی کے دیگرجماعتوں کے ساتھ اتحاد این ڈے اے اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ انتہا پسند بی جے پی نے انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 370 پر کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے 303 اور ان کے اتحاد نے مجموعی طور پر353 نشستیں حاصل کی تھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں