9

جی-7 وزرائے خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

[ad_1]

جی-7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی کیا، فوٹو: فائل

جی-7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی کیا، فوٹو: فائل

روم: جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رہنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گروپ آف سیون (جی 7) ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اٹلی کے جزیرے کیپری پر منعقد ہوا جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی، رفح پر حملے سے باز رہنے اور اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کا پُرزور مطالبہ کیا تاکہ خطے میں کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل رفح پر حملے باز رہے جہاں 17 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس سے معصوم جانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

جی 7 وزرائے خارجہ نے کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل رفح میں شہری آبادی کے تحفظ کے لیے ایک قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبہ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کی مستقل رکنیت کو قرارداد کو اکثریت رکن ممالک کی حمایت کے باوجود امریکا نے ویٹو کردیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں