[ad_1]
کولکتہ: بھارت میں گرمی کی شدت انتہا پر ہے اور کئی علاقوں میں پارہ 40 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے اور اسی دوران ٹی وی چینل دوردرشن کی اینکر لوپامدرا سنہا ہیٹ ویو کی خبر براہ راست پڑھتے پڑھتے بے ہوش ہوگئیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوردرشن کولکتہ بیورو کی اینکر لوپامدرا سنہا موسم کی خبر پڑھ رہی تھیں اور بے ہوش ہونے سے قبل ان کی زبان لڑکھڑا رہی تھی اور ان کی آواز غیرواضح ہو رہی تھی۔
بھارت کے کئی علاقے ان دنوں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے۔
ہیٹ ویو کے بدترین سلسلے کے دوران ٹی وی اینکر لوپامدرا سنہا براہ راست خبریں پڑھتے ہوئے بلڈپریشر کم ہونے پر کیمرے کے سامنے ہی بے ہوش ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں لوپامدرا سنہا نے کہا کہ میرے سامنے ٹیلی پرومٹر دھندلا گیا اور میرے سامنے اندھیرا چھا گیا اور میں اپنی کرسی سے گر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بدترین ہیٹ ویو کی وجہ سے بے ہوش ہوئی تھیں کیونکہ ان کا بلڈ پریشر اچانک کم ہوگیا تھا اور شہر میں گرمی کی شدت زیادہ تھی اور اسٹوڈیو کے اندر بھی کولنگ سسٹم میں کسی خرابی کی وجہ سے بہت زیادہ گرمی تھی۔
خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ وہ صبح نشریات کے آغاز سے ہی بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں اور میں کبھی بھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھتی تھی، اپنے نشریاتی کیریئر کے 21 سالہ دور میں کبھی پانی کی ایک بوند کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ 15 یا آدھے گھنٹے کی نشریات ہوتی ہے۔
لوپامدرا سنہا نے بتایا کہ اس مجھے نشریات کے دوران 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ گلا خشک ہو رہا تھا، جب ٹی وی پر دیگر مناظر چل رہے تھے تو میں نے فلور منیجر کو آگاہ کیا اور پانی کی بوتل مانگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پانی کا گھونٹ لینے کا موقع نہیں ملا کیونکہ بغیر کسی وقفے کے خبریں چل رہی تھیں، بلیٹن کے اختتامی لمحات پر ایک وقفہ ملا، جس سے میں نے پانی پینے کے لیے کارآمد بنایا۔
خاتون رپورٹر پانی پینے کے بعد دو خبریں پڑھ چکی تھیں جبکہ مزید دو خبریں پڑھنی تھیں کہ وہ بے ہوش ہو گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی خبر پیش کرتے ہوئے میری زبان لڑکھڑانے لگی، میں اپنی خبر مکمل کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر ٹیلی پرومپٹر پر اندھیرا چھا رہا تھا اور میں بے ہوش ہوگئیں لیکن خوش قسمتی سے یہ اس وقت ہوا جب ٹی وی اسکرین پر 30 سے 40 سیکنڈز کے لیے تصاویر چل رہی تھی اور اسی دوران میں اپنی کرسی سے گر گئی تھیں۔
خاتون اینکر کے گرنے پر وہاں کام کرنے والے مرد ان کی مدد کے لیے آئے اور ان کے چہرے پر پانی چھڑکا اور انہیں سہارا دیا۔
لوپامدرا سنہا نے ناخوش گوار واقعے پر چینل کی انتظامیہ سے معذرت بھی کی اور ان کی بے ہوشی کے دوران نشریات کا انتظام کرنے پر اپنے پروڈیوسرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس طرح کا واقعہ پیش آئے گا اور انہوں نے ناظرین کو بتایا کہ وہ سخت گرمی کے اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ ہیٹ ویو کے دوران پانی اور جوس وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے یہاں تک کہ جب گھر کے اندر بیٹھے ہوں تو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔
بھارت کی ریاستیں اوڈیسا، جھاڑکھنڈ اور مغربی بنگال اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جہاں رواں ماہ کے دوران ہیٹ ویو کا یہ دوسرا سلسلہ ہے، پہلے مرحلے میں تیلنگنا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور گجرات میں بھی ہیٹ ویو سے شہری متاثر ہوئے تھے۔
[ad_2]
Source link