10

اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا

[ad_1]

اسرائیلی الزام پر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت کئی ممالک نے دو ماہ سے فنڈنگ روک ہوئی ہے

اسرائیلی الزام پر امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی سمیت کئی ممالک نے دو ماہ سے فنڈنگ روک ہوئی ہے

جنیوا: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) ملازمین پر حماس کی مدد کا الزام غلط ثابت ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے ملازمین پر حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگوا دی تھی۔

اسرائیلی دباؤ پر اونرا نے اپنے ان ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دو ماہ تک تحقیقات کیں جس میں ثابت ہوگیا کہ اسرائیلی الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جائزہ کمیٹی کے بقول اونرا ملازمین کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حماس کی مدد کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ اسرائیل خود بھی اپنے دعوے کے ثبوت میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔

جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے جن انروا ملازمین پر حماس کے کارکن ہونے کا الزام عائد کیا تھا اُن کے حماس سے رابطے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے میں انروا کے متعدد ملازمین کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کے بعد امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور دیگر سمیت کئی ممالک نے دو ماہ سے اپنی فنڈنگ روک ہوئی ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں