10

نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

[ad_1]

پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

بارہ بنکی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں تحفے دینے کے معمولی تنازعہ پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 35 سالہ شخص کو اس کی بیوی کے گھر والوں نے تشدد کرکے قتل کر ڈالا کیونکہ وہ اپنی بہن کو اس کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹیلی ویژن تحفے میں دینا چاہتا جس پر اس کی بیوی اس سے ناراض تھی۔

پولیس نے بتایا کہ چندر پرکاش مشرا کو اس کی بیوی اور سسرال والوں نے جان سے مار دیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے بارہ بنکی کے قریب ایک گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

نند کی شادی 26 اپریل کو ہونی تھی اور اس کا بھائی اپنی بہن کو سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹیلی ویژن تحفے میں دینا چاہتا تھا۔ تاہم چندر پرکاش کی بیوی چابی اس بات سے ناراض تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ مشتعل ہوکر بیوی نے “چندر پرکاش کو سبق سکھانے” کے لیے اپنے بھائیوں کو بلالیا، جنہوں نے بہنوئی کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں