8

برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان

[ad_1]

برطانیہ نے امریکا اور کینیڈا سے مشاورت کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا—فائل: فوٹو: رائٹرز

برطانیہ نے امریکا اور کینیڈا سے مشاورت کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا—فائل: فوٹو: رائٹرز

  لندن: برطانیہ نے اسرائیل پر ڈرون میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی ملیٹری ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے نئی پابندیوں کا اعلان امریکا اور کینیڈا کو اعتماد میں لے کر کیا ہے، جس کے نتیجے میں چار کاروبار اور ڈرون کمپنیوں کے نیٹ ورک کے دو ڈائریکٹرز زد میں آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے اس اقدام کا مقصد ایران کی ڈرون حملوں کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بیان میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر خطرناک حملے سے ہزاروں شہریوں کی زندگی خطرے ڈال دی ہے اور خطے میں کشیدگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج برطانیہ اور ہمارے شراکت داروں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم ایران کے خطرناک عزائم کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

برطانیہ کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کو ڈرون اور میزائل کے  مواد کی برآمد پر بھی نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی تاکہ ملیٹری صلاحیت محدود کرنے کی کوشش کی جائے۔

قبل ازیں برطانیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے عسکری عہدیداروں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی تھیں اور یہ اقدامات بھی امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کی تھی۔

خیال رہے کہ ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے پر حملے کے دو ہفتوں کے بعد جواب میں 13 اپریل کو اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں