[ad_1]
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ نے غزہ پر صدر جوبائیڈن کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 18 سالہ سروس سے استعفیٰ دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ امریکا کی غزہ پالیسی پر اپنے 18 سالہ فارن سروس کے کیریئر سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ غزہ مسئلے کا حل اسلحہ سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکالیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ نے مزید لکھا کہ ہمیں امن اور اتحاد کی کوششوں کو مضبوظ بنانا چاہیے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ سفارت کاری اور باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی پُرجوش حامی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اس اسرائیلی بربریت میں امریکا نے مکمل ساتھ دیا جس پر خود امریکا میں حکومت کی مخالفت ہونے لگی اور کئی سفارت کار مستعفی ہوگئے۔ گزشتہ روز امریکی جامعات میں ہزاروں طلبا نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا تھا۔
[ad_2]
Source link