9

فیس بک کے بانی کے جائیداد میں 50 کھرب روپے کی کمی

[ad_1]

اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں ؛ فوٹو: فائل

اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں ؛ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دو سال کا سب سے بڑا نقصان ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محرومی کی صورت میں ہوا۔

میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

مارک زکر برگ نے رواں برس اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث نہ صرف میٹا کے حصص میں کمی آئی بلکہ مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

مارک زکر برگ کا صرف ایک دن نقصان 18 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 50 کھرب روپے ہوا ہے تاہم اس میں مختلف دیگر وجوہات بھی شامل رہی ہیں۔

اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں مارک زکربرگ کو 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا تاہم وہ کمپنی کو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں