7

نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا

[ad_1]

بھارت میں بیوی نے اپنے بھائی سے شوہر کو پٹوایا؛ فوٹو: فائل

بھارت میں بیوی نے اپنے بھائی سے شوہر کو پٹوایا؛ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں بیوی نے اپنے شوہر کو بھائی سے اس لیے پٹوادیا کیوں کہ اس نے اپنی بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سالے نے اپنے بہنوئی کو ڈنڈے سے بیدردی کے ساتھ مارا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے مذکورہ شخص کو بچانے کی ہر ممکن  کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک شخص کی شناخت 35 سالہ چندر پرکاش مشرا کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے تفتیش کے دوران چندر کی بیوی چھبی کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ چندر پرکاش نے اپنی بہن یعنی میری نند کو شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینا کا وعدہ کیا تھا۔

چھبی کے بقول وہ اس پر کافی ناراض تھی اور شکایت اپنے بھائی سے کی جس نے اپنے بہنوئی کو باندھ کر ڈنڈے سے مارا۔ پولیس نے سالے سمیت 5 سسرالیوں کو حراست میں لے لیا۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں