[ad_1]
ریاض: سعودی عرب میں لڑکی کو پریشان اور ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک بھارتی شخص کو حراست میں لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو بھارتی شہری کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا اور بہت سمجھانے کے باوجود باز نہیں آ رہا تھا۔
جس پر لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تفتیش میں الزام درست ثابت ہونے پر بھارتی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف جرم ثابت کے لیے کافی مواد موجود ہے۔
پولیس کی جانب سے شایت کنندہ خاتون کا نام خفیہ رکھا گیا ہے جب کہ ملزم کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد ہراسانی قانون کے تحت اس جرم کی سزا دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ بھارتی شہری کو اس سزا اور جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link