[ad_1]
لاہور: بھارت میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے علاقے کنچن نگر میں ہفتہ کی صبح امام مسجد کو مبینہ طور پر تین نقاب پوش شرپسندوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت 30 سالہ امام مسجد مولانا محمد ماہر اپنے شاگردوں کے ہمراہ محمدی مسجد میں موجود تھے کہ تین نقاب پوش شرپسندوں نے انہیں مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے شہید کردیا۔
رام گنج پولیس کے مطابق پولیس ہفتہ کی صبح مسجد پہنچی تو مولانا محمد ماہر کو خون میں لت پت پایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔
شاگردوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے انہیں کہا تھا کہ شور مچانے پر انہیں بھی قتل کر دیا جائے گا، حملہ آور امام کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ طلبعلم کسی کو اطلاع نہ کرسکیں۔
[ad_2]
Source link