[ad_1]
انقرہ: ترکیے کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ فریق بنے گا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انقرہ میں انڈونیشیا کے وزیرخارجہ ریتنو مراسودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی ہم عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے، جس کا مقصد اس سیاسی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہر طرح کے حالات میں فلسطین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے اقدامات روکنے کا حکم دیا تھا۔
جنوبی افریقہ نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنوری میں کہا تھا کہ وہ عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت کیس میں دستاویزات کی فراہمی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور اس کے مغربی اتحادیوں نے نسلی کشی کے اقدامات کو محض الزامات قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ آنے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link