[ad_1]
لندن: برطانیہ کے کسی شہر کے پہلے مسلم میئر صادق خان نے اسلاموفوبیا اور مسلم دشمنی پر مبنی نفرت آمیز بیان پر رکن اسمبلی لی اینڈرسن پر کڑی تنقید کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ٹوری پارٹی کے موجودہ رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور کابینہ کے وزراء کا مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
صادق خان نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے ملک میں اسلاموفوبیا کو فروغ ملے گا اور مسلمانوں پر پُرتشدد حملوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ برطانیہ کی عظیم روایات اور حب الوطنی کے منافی بھی ہے۔
خیال رہے کہ رکن اسمبلی لی اینڈرسن کا ایک ریکارڈ شدہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انھیں یہ کہتے سنا جکا سکتا ہے کہ میئر صادق خان برطانیہ، اس کے ورثے اور اس کی ثقافت سے نفرت کرتے ہیں۔
لی اینڈرسن نے یہ بھی کہا کہ صادق خان اسلام کے بنیاد پرستوں کے تابع ہیں اور میری ان باتوں کی تصدیق کابینہ کے 2 وزراء بھی کر چکے ہیں۔
چند روز قبل ہی یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کنزرویٹو امیدوار سوزن ہال نے اُن سوشل میڈیا پیجز اور گروپس کو فالو کیا ہے جن میں دیگر مذاہب کے خلاف نسل پرستانہ مواد پوسٹ کیا جاتا ہے اور صادق خان کو مسلمان ہونے کی بنا پر گالی دی گئی تھی۔
[ad_2]
Source link