11

شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند

[ad_1]

بنگلادیش، جنوبی سوڈان، بھارت، فلپائن سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 43 سے 45 کے درمیان رہا، فوٹو: فائل

بنگلادیش، جنوبی سوڈان، بھارت، فلپائن سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 43 سے 45 کے درمیان رہا، فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت کئی ایشیائی ممالک میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی جب کہ اسکولوں میں چھٹی دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں درجہ حرارت 45 تک جا پہنچا جب کہ بنگلادیش میں 43 رہا۔ اسی طرح فلپائن، تھائی لینڈ، بھارت اور پاکستان میں بھی گرمی عروج پر ہے۔

ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے باعث بنگلا دیش، فلپائن اور بھارت کے اسکولوں میں چُھٹی دیدی گئی جب کہ معاشی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے باعث غیر متوقع اور معمول کے برعکس بارشوں، برفباری اور شدید گرمی و سردی نے دنیا کے نظام کو اُتھل پُتھل کرکے رکھ دیا۔

سائنسی ماہرین اور عالمی قیادت دنیا کے درجہ حرارت میں تبدیلی پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کاربن فری شہر بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں