10

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

[ad_1]

برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیلیا: برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے 154 میں ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔ ہزاروں لوگ سیالبی ریلے میں پھنس گئے جنھیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طلب کیا گیا۔

بارشوں کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں افراد گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

امدادی کاموں کے تعداد لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 60 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

برازیل کی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں