10

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

[ad_1]

ملزمان کے خلاف مودی سرکار سے تعلقات کی تحقیقات جاری

ملزمان کے خلاف مودی سرکار سے تعلقات کی تحقیقات جاری

ٹورنٹو: کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان کی شناخت 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی جو کہ صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں۔

خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں تین بھارتی شہریوں پر پر قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس نے ملزمان کے خلاف مودی حکومت سے تعلقات کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023ء میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں