9

امارات میں ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛ 3 پاکستانی زخمی

[ad_1]

ملزم نے محبوبہ کو بچانے کی کوشش کرنے والے 3 دکانداروں کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا، فوٹو: عرب میڈیا

ملزم نے محبوبہ کو بچانے کی کوشش کرنے والے 3 دکانداروں کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا، فوٹو: عرب میڈیا

عجمان: متحدہ عرب امارات میں ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شاپنگ سینٹر میں ایک خاتون کو تلخ کلامی کے بعد چاقو کے وار کرکے قتل کردیا اور پھر دکان کو بھی آگ لگا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حملہ آور سے بچانے کی کوشش میں دیگر 3 دکاندار زخمی بھی ہوئے۔ ان تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ روزی روٹی کے لیے عجمان آئے ہوئے تھے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتولہ کے ساتھ اس کا کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔ خاتون اس شاپنگ سینٹر کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرتی تھیں۔

ملزم نے بیان میں مزید کہا کہ چند دنوں سے دونوں کے درمیان کسی مسئلے پر جھگڑا ہوا تھا اور بات چیت بند تھی۔ میں آج اپنی محبوبہ کو منانے آیا تھا لیکن بات تلخ کلامی تک جا پہنچی اور غصے میں آکر اسے چاقو مار دیا۔

عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فرار ہونے سے اس دکان کو بھی آگ لگادی جہاں وہ خاتون کام کیا کرتی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر کوٹلی سے ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں