10

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

[ad_1]

مشترکہ جنگی مشقوں " فیئرس فیوری 24" میں سعودی اور امریکی بحری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں

مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ میں سعودی اور امریکی بحری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں

ریاض:  بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور امریکا کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ کا آغاز ہوگیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز  مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور  امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک کی موجودگی میں ہوا۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ جن کا مقصد عسکری شراکت داری کو بڑھانا ور جنگی تجربات و مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور سعودی فوجیں اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر جنگی مشقیں سرانجام دے چکے ہیں لیکن موجودہ غزہ اور یمن کی صورت حال کے پیش نظر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکا نے اس سے قبل سعودی عرب کو ایٹمی توانائی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے سمیت ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی پیشکش کی تھی تاہم اس پر مزید بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔

یاد رہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکا، سعودی عرب کے آزاد اور خود مختار فلسطین کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں