[ad_1]
بیروت: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو کسی قسم کا جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوگا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر کارروائی جاری رکھی تو پھر کوئی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔
اسامہ حمدان نے یہ بیان بیروت میں پریس کانفرنس میں کیا، دوسری جانب حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے کے لیے دوحہ سے قاہرہ پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ رفح میں اسرائیل کی فوج نے کارروائی کی ہے اور اگر یہ کارروائی جاری رہی تو یہ اسرائیلی فوج کے لیے تفریح نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ گیند نیتن یاہو کے کورٹ میں ہے، حماس نے جنگ بندی کے جس معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے وہ ہمارے لوگ اور مزاحمت کاروں کے مطالبات کا مکمل احاطہ نہیں کرتی۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ رفح کراسنگ مکمل طور پر مصر اور فلسطین کے درمیان گزرگاہ تھی اور رہے گی۔
ادھر اسرائیل فورسز نے منگل کو رفح اور جنوبی غزہ کے درمیان بارڈر کراسنگ رفح پر قبضہ کر لیا ہے اور قحط سے دوچار غزہ تک امداد پہنچانے والا واحد راستہ بھی منقطع کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link