13

کیا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کے درمیان علیحدگی ہونے والی ہے؟

[ad_1]

فوٹو : بھارتی میڈیا

فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: انڈیا کے نامور فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے آر کے نے لکھا کہ اداکارہ جلد اپنے شوہر سے الگ ہوجائیں گی اور راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

کمال راشد خان نے مزید لکھا کہ اگر اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں تو انہیں بھی برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینی ہوگی۔

کے آر کے کا کہنا تھا کہ اگر پرینیتی چوپڑا نے سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی تو پھر وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے گزشتہ برس 24 ستمبر کو شادی کی تھی اور حال ہی میں راگھو کی آنکھوں کا ایک پیچیدہ آپریشن بھی ہوا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں