[ad_1]
نئی دلی: دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو پچاس دن بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد جاری بیان میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
اروند کیجریوال کو یکم جون تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ وہ اپنی جماعت عام آدمی پارٹٰی کے انتخابی مہم چلائیں گے۔ دلی میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی۔ اروند کیجریوال نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو ڈکٹیٹر شپ سے بچانے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔
[ad_2]
Source link