9

برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں

[ad_1]

برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیل میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، فوٹو: فائل

برازیلیا: برازیل میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتیں 143 ہوگئیں جس کے بعد ملک میں ہنگامی اخراجات کی مد میں 2.34 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں رواں ماہ سے جاری مسلسل بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ 125 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث 5 لاکھ 37 ہزار زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ انفراسٹریکچر تباہ ہوچکا ہے اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ ریلیف کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیا کا فقدان ہے۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اخراجات کی مد میں تقریباً 12.1 بلین ریئس یعنی 2.34 ارب ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی فنڈز میں سے 60 بلین ریئس سے زیادہ کا فنڈ پہلے ہی دیا چکا ہے۔

ادھر برازیل میں موسم کی پیشن گوئی کرنے والے میٹسول نے خبردار کیا ہے کہ ایک دو روز میں مزید بارش کی توقع ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے نہیں نکلیں۔ برازیلی سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر متوقع موسم میں شدت آ رہی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں