[ad_1]
واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔
امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے۔ امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔
[ad_2]
Source link