9

ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک

[ad_1]

بل بورڈ کے نیچے دبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے،حکام:فوٹو:فائل

بل بورڈ کے نیچے دبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے،حکام:فوٹو:فائل

 ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کے باعث 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ پر گرا جہاں بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ پیٹرول بھروانے کے لیے موجود تھے۔ حادثے میں 70 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق دیو ہیکل بل بورڈ کے تلے دبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ممبئی میں گزشتہ شام اچانک مٹی کا شدید طوفان آیا جس کے نتیجے میں بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں