[ad_1]
واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ایران پر پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔ ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے۔
[ad_2]
Source link