9

دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں

[ad_1]

29 ہزار 700 بھارتیوں کی 17 ارب ڈالر کی جائیدادیں دبئی میں ہیں :فوٹو:فائل

29 ہزار 700 بھارتیوں کی 17 ارب ڈالر کی جائیدادیں دبئی میں ہیں :فوٹو:فائل

نئی دہلی: دبئی میں گھر خریدنے اور اثاثے بنانے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری اوّل نمبر پر ہیں۔

دبئی لیکس کے مطابق اس شہر میں جائیداد بنانے والوں میں 29 ہزار 700 بھارتی باشندوں کی 35 ہزار جائیدادیں ہیں جن میں گھر، دفاتر، شاپنگ مال اور فیکٹریز وغیرہ شامل ہیں۔

بھارتی شہریوں کی دبئی میں ان جائیدادوں کی کُل مالیت 17 ارب ڈالر ہے۔ اس طرح بھارتی دبئی میں جائیداد بنانے والے غیر ملکیوں میں اوّل نمبر پر ہیں۔

دبئی میں جن بھارتیوں کی جائیدادیں ہیں ان میں مودی کے دوست اور ایشیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک گوتم ایڈوانی کے بھائی بھی شامل ہیں۔ مکیش امبانی کی بھی 110 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادیں ہیں۔

بھارت سے دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں میں زیادہ تر صنعت کار ہیں جب کہ کچھ سیاست دانوں، بیوروکریٹس اور شوبز شخصیات وغیرہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں انکشاف ہو اہے کہ دبئی کو دنیا کا جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر بنانے والوں میں ایشیائی ممالک کے سرمایہ کاروں کا بھی بڑا ہاتھ ہے اور ان ممالک کے کئی شخصیات کی اپنے ملک سے زیادہ دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں