[ad_1]
تہران: ایران کے سرکاری میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیموں نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے مقام کو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایران میں ہلال احمر کےسربراہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ صورتحال ناخوشگوار ہے۔ امدادی ٹیمیں کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گی۔ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پوری طرح جل چکا ہے۔ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سوار تھے۔ ایرانی صدر ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
[ad_2]
Source link