10

عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھا

[ad_1]

اسرائیلی وزیر اعظم کے نیتین یاہو کے ممکنہ وارنٹ گرفتاری پر امریکی صدر جوبائیڈن فوجداری عدالت پر برس پڑے، فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیر اعظم کے نیتین یاہو کے ممکنہ وارنٹ گرفتاری پر امریکی صدر جوبائیڈن فوجداری عدالت پر برس پڑے، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی فوجداری عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں یہودی امریکی ثقافتی ورثے کے مہینے کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کو اشتعال انگیزی قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جوبائیڈن نے اسرائیل کے لیے اپنی پُرجوش اور مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حماس کے یحییٰ سنوار اور باقی قصابوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی عالمی فوجداری عدالت کو خبردار کیا تھا کہ پراسیکیوٹر کریم خان کا اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا تھا کہ ہم پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو ایک جیسا ثابت کرنے کی کوشش کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ یہ شرمناک عمل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الااقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے رہنماؤں  یحییٰ سنوار، محمد دیف اور اسماعیل ہنیہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں