[ad_1]
نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تیز رفتار مسافر بس گہرے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسافر بس میں 25 مسافر سوار تھے اور یہ لوگ تعطیلات گزار کر واپس گاؤں آ رہے تھے کہ کبیردھم ضلع میں بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے گہرے نالے میں گر گئی۔
یہ نالا کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی سے بھرا ہوا تھا اور اتنا چوڑا اور گہرا تھا کہ بس ڈوب گئی۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔
نالے سے 19 لاشیں نکالی گئیں جن میں سے 12 خواتین تھیں جب کہ 8 زخمیوں کو شدید چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے بقیہ 5 افراد کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاہم عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تیزرفتاری تھی۔
[ad_2]
Source link