9

ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن بلا تاخیر ہوں گے؛ تاریخ کا اعلان

[ad_1]

28 جون کو ملک بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی،ایرانی الیکشن باڈی

28 جون کو ملک بھر میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی،ایرانی الیکشن باڈی

گزشتہ روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جن کی جگہ نائب صدر محمد مخبر بطور عبوری صدر فرائض انجام دیں گے جنھیں 2 ماہ صدارتی الیکشن کرانے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق الیکشن باڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشان الات کیا جائے گا اور فہرست جاری کی جائے گی۔ 12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی اور ووٹنگ 28 جون کو ہوگی۔

یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ بدھ کے روز تہران میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے جس کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ کردی جائیں گی۔

صدر ابراہیم رئیسی کی میت کو مشہد لے جایا جائے گا جہاں ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی مشہد میں ہوگی۔ ایران میں 5 روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں