8

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت

[ad_1]

مشہد: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچنے پر لاکھوں شہری سڑکوں پر نکلے اور جنازے کے ساتھ مارچ کیا جبکہ مختلف علاقوں میں تعزینی جلوس بھی نکالے گئے۔

ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین میں تیس لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی جن میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ابراہیم رئیسی کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل تبریز میں خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ تبریز میں پڑھائی تھی جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔

واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ سمیت دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر کو اتوار کے روز حادثہ پیش آیا تھا جس میں تمام ہی افراد جاں بحق ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں