[ad_1]
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں واقع میں نیو بورن بے بی کیئر اسپتال میں لگنے والی خوفناک آگ نے درجن سے ننھی کلیوں کو جھلسا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی اتنی خوفناک تھی اسے بجھانے کے لیے 9 فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔ 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
امدادی کاموں کے دوران ایک درجن سے زائد بچوں کو انتہائی جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 7 نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 3 حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسپتال میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جب کہ اسپتال کی عمارت میں ہناگمی اخراج کے لیے راستے بھی نہیں بنائے گئے۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے مالک ڈاکٹر نوین گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جا رہی ہے۔
اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ نے تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں آج ہی کے دن ایک ان ڈور گیمنگ زون میں لگنے والی آگ میں بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
[ad_2]
Source link