10

ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے، 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی

[ad_1]

ترک حکومت کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

ترک حکومت کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

استنبول: ترکیے کے جنوبی علاقے میں انٹرسٹی بسل کا تین گاڑیوں سے بدترین تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیے کے وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے بتایا کہ مرکزی شاہراہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹرسٹی بس دیگر 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

وزیرداخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بس استنبول سے دیارباقر جا رہی تھی کہ میرسین شہر کے قریب ضلع تارسوس شاہراہ میں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک اور دیگر دو گاڑیوں کو کچل دیا۔

حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں