10

غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ہلاک

[ad_1]

اسرائیلی فوجی 22 مئی کو حماس کے اسنائپرز کی گولیاں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا تھا

اسرائیلی فوجی 22 مئی کو حماس کے اسنائپرز کی گولیاں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا تھا

تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ ایک ہفتے قبل جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے 20 سالہ اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہلاک ہونے والے اسٹاف سارجنٹ کی شناخت بیتزلیل زوی کواچ کے نام سے ہوئی ہے جو یروشلم میں نیترہ یہودا بٹالین میں تعینات تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں 20 سالہ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 22 مئی کو بیت ہنون میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

اُس دن حماس کے اسنائپر نے ایک عمارت میں کارروائی کے لیے آنے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 3 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے اور آج چوتھے اہلکار دم توڑ دیا۔

 

ٹائمز آف اسرائیل کے بقول اس اہلکار کی موت سے حماس کے خلاف غزہ میں زمینی اور سرحد پر کی گئی کارروائیوں اور جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 287 ہو گئی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1500 کے قریب اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بناکر غزہ لے آیا گیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں