9

پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے

[ad_1]

پاپوا نیو گینی میں امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 600 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، فوٹو: فائل

پاپوا نیو گینی میں امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 600 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، فوٹو: فائل

پورٹ مورس بے: اوقیانوسیہ کے ملک پاپوا نیوگنی میں مٹی کا ایک بڑ تودا درجنوں مکانات پر گر گیا جس میں 2 ہزار سے زائد افراد دب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپوا نیوگنی میں مٹی کے تودے سے امدادی کاموں کے دوران 650 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ اب بھی ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر سنٹر کے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں کہا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں رہائشی عمارتیں اور کھانے کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکار بھی لینڈ سلائیڈنگ میں دب گئے ہیں۔

کیئر انٹرنیشنل پی این جی کے کنٹری ڈائریکٹر جسٹن میک موہن کے بقول ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا درست اندازہ مشکل ہے کیوں کہ متاثرہ علاقے میں مقامی آبادی کے مطابق 4 ہزار افراد رہتے تھے۔

جب کہ آخری مردم شماری بھی سنہ 2000 میں ہوئی تھی جس میں آبادی میں 2 ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں