9

امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک

[ad_1]

امریکی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں طوفان سے ہلاکتیں، فوٹو: فائل

امریکی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں طوفان سے ہلاکتیں، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا کی 4 ریاستوں میں طوفان نے 23 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں طوفان نے تباہی مچادی۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں آرکنساس میں ہوئی جہاں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹیکساس میں 7، کینٹکی میں 5 اور اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ ٹرانسپورٹیشن اور مواصلات کا نظام بھی ٹھپ ہوگیا۔ معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔

متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہ سکتا ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں