9

شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے

[ad_1]

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اقدام کو غیر انسانی اور گھٹیا قرار دیا:فوٹو:فائل

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اقدام کو غیر انسانی اور گھٹیا قرار دیا:فوٹو:فائل

سئیول: شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے غباروں سے کچروں کے سیکڑوں تھیلے باندھ کر جنوبی کوریا کے سرحدی علاقوں میں باندھ کر پھینک دئیے۔ کچرے کے تھیلے پھٹنے سے کچرہ دور دور تک پھیل گیا۔کچرے کے تھیلوں پر  فضلہ کے الفاظ تحریر تھے

جنوبی کوریا کی حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے گرائے جانے والے کچرے سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ مقامات پر کیمیائی، بائیولوجیکل ٹیمیں اور فوج تعینات کردی۔

جنوبی کوریا نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی  اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب ہے۔ شمالی کوریا ایسی غیرانسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے یہ اقدام جنوبی کوریا کے اقدامات پر جوابی کارروائی ہے۔ جنوبی کوریا اکثر شمالی کوریا میں غباروں اور ڈرونز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پمفلٹ بھیجتا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں