[ad_1]
مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں کار حملے میں 2 اسرائیلی فوجی جب کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بدھ کی رات نابلس شہر کے نزدیک ایک شخص نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار کار چڑھادی جس کے نتیجے میں دو فوجی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ ایلیا ہلیل اور اسٹاف سارجنٹ ڈیاگو شویشا ہرساج کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق کفیر بریگیڈ سے تھا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور واقعے کے بعد نابلس شہر فرار ہوگیا جہاں اس نے خود کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جس کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یدیدیا ازوگی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پیراٹروپر بریگیڈ سے تھا۔
ازوگی کی ہلاکت کے بعد حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 292 ہو گئی۔
[ad_2]
Source link