13

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری بند ہونے تک کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے؛ حماس

[ad_1]

وحشیانہ بمباری، نسل کشی، فاقوں اور محاصروں کے ہوتے ہوئے کیسے معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں، حماس :فوٹو:فائل

وحشیانہ بمباری، نسل کشی، فاقوں اور محاصروں کے ہوتے ہوئے کیسے معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں، حماس :فوٹو:فائل

غزہ: حماس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، فسطینی نسل کشی، فاقوں اور محاصروں کے ہوتے ہوئے کیسے کسی بھی معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج ہم نے ثالثوں کو اپنے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا کہ اگر قابض افواج غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ اور جارحیت روک دیں تو ہم ایک مکمل معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حماس نے خبردار کیا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ صیہونی ریاست وحشیانہ بمباری بھی جاری رکھے اور ہم اُن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اُسی صورت میں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت ایک “مکمل معاہدے” کے لیے تیار ہوں جب اسرائیل جارحیت سے باز آئے اور بمباری روک دے۔

بیان میں کہا گیا کہ حماس اور فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیمیں غزہ اور رفح میں اسرائیلی جارحیت، محاصرے، فاقے اور نسل کشی کے ہوتے ہوئے کسی  معاہدے کا حصہ بننا قبول نہیں کریں گے۔

 

 

دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ ہماری تباہی پر تلے سرگرم گروہوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ رفح میں جاری فوجی کارروائیاں اسی عزم کے تکمیل کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کسی جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قطر، مصر، اردن اور امریکا کی ثالثی میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جو تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں اور بار بار تعطل کا شکار ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں