8

بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن اہلکاروں سمیت 55 افراد ہلاک

[ad_1]

گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے:فوٹو:فائل

گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں جاری ہیٹ ویوو سے 33 الیکشن اہلکاروں سمیت 55 افراد ہلاک  ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔ رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں